کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں ‘بیکریوں اورمٹھائی دکانوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 22 جون 2017 20:18

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ کاکے ڈی اے اور کینٹ میں گرانفروشوں ‘بیکریوں اورمٹھائی دکانوں کے خلاف کریک ڈائون ‘ ایک آئس فیکٹری ‘ ایک آئس کریم فیکٹری سیل کردی گئیں ‘ہیئرکٹنگ سیلون سمیت سات گرانفروشوں کو1,29000 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بہم پہنچاکر دم لوں گا ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت سے گریز کرنے کی ہدایات ‘ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ محمود احمد نے کوھاٹ کی فیشن ایبل بستی کے ڈی اے ‘کینٹ اور پشاور روڈ پر واقع دکانوں پر چھاپہ مارااور گرانفروشی میں ملوث چھ گرانفروشوں اور ایک حجام کو چالان کرکے 1,29000 ہزار روپے جرمانہ کردیاگیا جبکہ ایک برف خانہ اور ایک آئس کریم فیکٹری کو سربمہر کردیاگیا انہوںنے رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی سے اجتناب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔