تخت بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالا طالب علم سپردخاک

جمعرات 22 جون 2017 20:18

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) تخت بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالا طالب العلم سپردخاک ۔ گزشتہ روز تخت بھائی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے جاں بحق ہونیوالے دینی مدرسے کا طالب العلم راحت اللہ ولد محمد امین سکنہ مسلم باغ باجوڑ کو سپردخاک کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ ، عوام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم عید کی چھٹیوں کیلئے راولپنڈی سے باجوڑایجنسی آرہے تھے کہ اُن کی فلائنگ کوچ تخت بھائی میں حادثے کا شکار ہوگئی ۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :