پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کا اہم اجلاس یکم جولائی کو نوشہر ہ میں طلب کر لیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 20:18

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کا ایک اہم اجلاس یکم جولائی بروز ہفتہ نوشہر ہ میں طلب کر لیا گیا صوبائی چیئر مین محمد اسماعیل خان جنرل سیکرٹری عبدالوکیل صافی نے صوبہ بھر کے ضلعی عہدیداروں کو اس اہم اجلاس میں شرکت کرنے کی استدعا کی ہے اجلاس میں ترامیمی ڈرگ رولز کے بارے میں شرکا ء اجلاس کو اعتماد میں لیاجائیگا اس کے بعد متفقہ طور پر صوبہ بھر میں نئے ڈرگ رولز کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کے بارے میں فیصلہ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :