ڈیرہ، پروآ پولیس کی کارروائی ، 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 22 جون 2017 20:18

ڈیرہ، پروآ پولیس کی کارروائی ، 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پروآ پولیس نے رنگ پور جنوبی میں اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران دو بندوق،دو پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کر کے چار ملزمان گرفتار کرلیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور کی ہدایت پر پروآ پولیس نے رنگ پور جنوبی میں مختلف کاروائیو ں کے دوران دو بندوق،دو پستول اور انیس کارتوس برآمد کر کے بشیر احمد ،عمران ،رمضان اور غلام جیلانی کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :