بشام کے علا قہ شنگ میں درندہ شخص نے چھ سالہ معصو م بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھلا گھونٹ کر قتل کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 20:09

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) شانگلہ، بشام کے علا قہ شنگ میں درندہ شخص نے چھ سالہ معصو م بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھلا گھونٹ کر قتل کر دیا، لاش کو سیمنٹ کی بوریوں میں بند کر گلی میں پھینک دیا گیا، مقامی لوگوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا ، پو لیس نے شک کی بنا ء پر پانچ افراد کر دئیے، تحقیقات جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شانگلہ بشام کے علا قہ شنگ میں چھ سالہ بچی مدیحہ طارق جو کہ صبح کے وقت مدرسہ جارہی تھی کہ راستے میں ایک درندہ صفت شخص نے بچی کو زبردستی پکڑ کر کے اپنے گھر کے دوسرے منزل لے گئے جہاں پر مبینہ طور پرملزم نے بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں گھلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ، بعدازاں ملزم نے بچی کو قتل کر نے کے بعد لاش کو سیمنٹ کی خالی بوریوں میں بند کر کے بند گلی میں پھینک دی، بچی کی گھر والوں کی بچی کی مدرسہ سے واپس نہ انے پر اس پاس تالاش شروع کر دیا جو بعد میں ایک بند گلی میں اس کی لاش بر آمد ہو ئی ، افسوس ناک خبر کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ اور ایس ایچ او حبیب سید کی سربراہی میں پو لیس ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ، لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا جہاں پر چھ سالہ مدیحہ طار ق کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا ، دوسری طرف مقامی پو لیس کے ایس ایچ او حبیب سید کے سر کر دگی میں شنگ میں شک کی بنیاد پر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جس سے تحقیقات جاری ہے، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پڑوس کے ایک گھر کے چھت سے بچی کے چپل برامد ہو ئے ہیں جس سے شک و شبہات ختم ہو جاتی ہے، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جمعراز جس کو پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے یہ اس کا اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلا یا جا ئے اور ملزم کو سرعام پھانسی دے کر عبرت ناک سزا دی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :