باجوڑایجنسی ، الہدی سنٹر خار باجوڑ کے 114یتیم بچوں میں عید پیکج تقسیم

جمعرات 22 جون 2017 20:09

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) الہدی سنٹر خار باجوڑ کے 114یتیم بچوں میں عید پیکج تقسیم کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت اور جماعت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ فاٹا کے صدر سراج الدین خان تھے ۔ ا س موقع پر الہدی سنٹر کے چیئرمین مولانا علی سردار ، ممتاز عالم دین مولانا احمد نور ، ریسرچ آفیسر مفتا ح الدین ، سماجی شخصیت اور شاعر انور نگار ، کامران خان ، نظیر گل ،حنیف اللہ جان ،انجمن بحالی معذوران کے صدر حضرت ولی شاہ، صفدر خان اور دیگر افراد سمیت الہدی سنٹر کے یتیم بچوں کی ایک بڑ ی تعداد بھی موجودتھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی شخصیت سراج الدین خان نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ دار ی ہیںاور ہم سب کو چاہئے کہ ان کے سرپرہاتھ رکھ کرا ن کی بہتر تربیت کریں اور ان کو معاشرے کا مفید او رکارآمد شہری بنائیں۔

(جاری ہے)

سراج الدین خان نے کہا کہ بہت جلد باجوڑایجنسی میں ایک خیراتی ادارے کا قیام عمل میں لایاجائیگاجس کے ذریعے یتیم بچوں، بیوہ خواتین اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جائیگی ۔

سراج الدین خان نے اس موقع پرالہدی سنٹر کو نقد دو لاکھ روپے دئیے جبکہ ریسرچ آفیسر مفتاح الدین نے بھی 20ہزار روپے نقد دیدئے ۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا احمد نور ، الہدی سنٹر خارباجوڑ کے چیئرمین مولانا علی سردار ، مفتاح الدین ، انور نگار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سراج الدین خان نے 114یتیم بچوں میں عید پیکج تقسیم کیا جس میں کپڑے ،مٹھائی اور نقد عیدی شامل تھی ۔

متعلقہ عنوان :