کوہاٹ ،پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ نے ہاٹ قلعہ گرائونڈ میں بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ منائی

جمعرات 22 جون 2017 20:09

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ نے مُلک بھر کی طرح کوہاٹ قلعہ گرائونڈ میں بھی سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ منائی۔ کوہاٹ میں سب سے بڑی تقریب قلعہ گرائونڈ میں منعقد کی گئی۔جس میں مہمانِ خصوصی سابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پیر نصیب چند تھے جہاں پر شہیدبے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

ا س موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے بھی کافی تعداد میں موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پیر نصیب چند نے کہا کہ آج جیالوں کے لئے تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔یہ دن پاکستانی اقلیتی برادری کے لئے نیک شگون تھا جس دن اُن کی ولادت ہوئی تھی انھوں نے مزید کہا کہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی شہیدبے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے لئے جان قُربان کی لیکن اپنے اصولوں پر کبھی بھی سودا بازی نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کا ہر جیالہ اپنے شہید قائدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔بھٹو شہید اور شہیدبے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی، اس کے علاوہ مُختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جیالوں نے اپنے خطابات میں کہا کہ آج پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے سابق صوبائی صدر پیر نصیب چند کہ تعاون سے خیبر پختونخواہ کی سب سے بڑی اور شاندار تقریب کوہاٹ قلعہ گرائونڈمیں مُنعقد کی اس تقریب سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جیالے ایک مرتبہ پھر پرجوش انداز میں مُنظم ہو رہے اور یہ ثابت کرینگے کہ آئندہ دورِحکومت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :