نوشہرہ کلاں کی رہائشی4 سالہ بچی نور سانس کی نالی میں گوشت کا لوتھڑا ہونے کی وجہ سے آواز بند

جمعرات 22 جون 2017 20:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء)نوشہرہ کلاں کی رہائشی چار سالہ بچی نور سانس کی نالی میں گوشت کا لوتھڑا ہونے کی وجہ سے آواز بند جبکہ گوشت کو لوتڑا بڑا ہونے سے معصوم بچی کے جان کو خطرہ بچی کی علاج پر اب تک لاکھوں روپے خرچ ہوچکا ہوں مزید علاج کی سکت نہیں رہی مخیر حضرات اور فلاحی ادارے بچی کے علاج کیلئے مالی تعاون کریں ان خیالات کااظہار نوشہرہ کلاں کے رہائشی شاہ زیب نے نوشہرہ پریس کلب میں صحافیوں کو اپنی داد رسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نور کوپیدائش کے چھ ماہ بعد سانس کی نالی میں گوشت کے لوتڑے کی تکلیف شروع ہوئی اور وہ لوتڑا آہستہ آہستہ بڑھتا گیا جس کے لئے میں نے دو مرتبہ بچی کا اپریشن کرایا اور ایک اپریشن پر دولاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ہوا ہے اب تیسری مرتبہ بچی کی سانس کی نالی میں گوشت کا لوتڑا بڑا ہوتا جارہا ہے اور میں ایک غریب مزدور کار شخص ہوں بچی کا تیسرا اپریشن میرے بس سے باہر ہے اور تیسرے اپریشن پر بھی دولاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے جو کہ میرے بس سے باہر ہوچکا ہے اس لئے میں مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ بچی کے علاج میں مالی تعاون کریںمخیر حضرات اس نمبر پر رابطہ کریں 0301-8762147۔