گورنرخیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایڈورڈکالج کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس

کالج کے اگلے مالی سال کے بجٹ اورنئے مضامین میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری

جمعرات 22 جون 2017 20:05

گورنرخیبرپختونخوا کی زیر صدارت  ایڈورڈکالج کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی صدارت میں ایڈورڈکالج کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس منعقد ہوا جس میں کالج کے اگلے مالی سال کے بجٹ اوربعض نئے مضامین میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سیدظفرعلی شاہ،سیکرٹری فنانس شکیل قادر،بشپ آف پشاور ھمفرے سرفراز بیٹر سمیت کالج کے پرنسپل، بورڈ آف گورنر کے ارکان اورپرنسپل سیکرٹری ٹوگورنرسکندرقیوم نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرنسپل کے پیش کردہ رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے اسے سراہا گیا اورکالج کے بعض دیگر امور کے حوالے سے بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :