آپریشن ردالفساد کے دوران ایف سی نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا

جمعرات 22 جون 2017 19:33

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے دوران ایف سی نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کے پی کے نے خیبر ایجنسی کے علاقوں اکا خیل ‘گلی خیل اور گھیبی نوکائی میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران سب مشین گنز‘ بارودی سرنگیں‘فیوژ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :