اوکاڑہ پولیس کا چھاپہ، 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 75 لیٹر شراب برآمد کر لی

جمعرات 22 جون 2017 19:33

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) اوکاڑہ پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے 2 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 75 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ شراب فروش پرانی لکڑ منڈی کے ساتھ بے نظیر روڈ پر بھاری مقدار میں شراب سمیت موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے ملزم ناصر مسیح عرف ٹونہ کو گرفتار کر کے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح پولیس نے چونگی نمبر6 اوکاڑہ کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے شراب فروش عمر خطاب سکنہ صمد پورہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :