اوکاڑہ، سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم فرار

جمعرات 22 جون 2017 19:33

اوکاڑہ، سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم فرار
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) اوکاڑہ کے نواحی گائوں 35 ڈی میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی منور ولد حامد نے کچھ عرصہ قبل خدایار کی بہن کیساتھ لو میرج کر لی تھی اس بات کا خدا یار کو رنج تھابدھ کے روز منور ولد حامد 35 ڈی سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کے سالے خدایار نے ساتھیوں کے ہمراہ منور کو فائرنگ کر کے قتل کردیااور ساتھیوںسمیت فرار ہو گیا، راہگیروں نے سڑک کنارے خون میں لت پت نعش دیکھ کر پولیس کو اطاع دی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :