اوکاڑہ ،کوڑے جوڑے میں دو افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

جمعرات 22 جون 2017 19:33

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) اوکاڑہ کے گائوں کوڑے جوڑے میں دو افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمر حیات ولد محمد یار اپنے گھر واقع کوڑے جوڑے میں موجود تھاکہ اچانک مقصود اپنے ساتھی کے ہمراہ مسلح ٓآتشیں اسلحہ گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے عمر حیات کو شدید زخمی کردیا، زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ وجہ عناد معمولی تنازعہ بتائی جاتی ہے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :