پنگریو، پانی کی قلت کے خلاف ملکانی کے نوجوانوںکا ملکانی شریف میں مسلسل 22ویں روز احتجاج

جمعرات 22 جون 2017 19:57

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) سب ڈویژن خیرپور گمبو کی سترہ نہروں میں گزشتہ چار ماہ سے پانی کی قلت کے خلاف ملکانی کے نوجوانوں کے نیٹ ورک گیان گروپ کی جانب سے ملکانی شریف میں مسلسل بائیسویں دن بھی احتجاج کیا گیا اور پنگریو جھڈو روڈ پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر شہریوں اور آبادگاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پانی کی قلت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونس ملکانی، عابد شاھ راشدی، شاہجھان لغاری، جیند پتافی اور دیگر نے کہا کہ مقدس ماہ میں مسلسل سترہ دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں مگر پانی کی قلت ختم نہیں ہو رہی ہے کیونکہ محکمہ آبپاشی کے افسروں نے بااثر آبادگاروں کو ہمارے حصے کا پانی بیچ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلسل چار ماہ سے پانی کی قلت کی وجہ سے فصل کاشت نہیں ہو سکے ہیں جس کی وجہ سے علائقہ میں بہت بڑا معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ کئی علائقے پینے کے پانی سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جرکس، کھوسکی، سانگی، بنگار، آئلپور، بصراں ٹو اور دیگر نہروں پر کاشت ہونے والی لاکھوں ایکڑ زمیں بنجر ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں نقل مکانی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت اور علائقہ کو تباھ کرنے کے خلاف جوڈیشل انکوائری کرکے زمیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :