دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

جمعرات 22 جون 2017 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی طرف سے جمعرات کے روز سہ پہر 4بجے جاری شدہ رو زانہ فلڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر،دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

ان مقامات پر پانی کا بہائو باالترتیب 48236کیوسک،56500 کیوسک، 10405 کیوسک، 27000کیوسک اور3563کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :