مردان کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی کا سامنا ،ضلعی افسر نے محکمہ صحت کو خط ارسال کردیا

جمعرات 22 جون 2017 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)مردان کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ضلعی افسر نے محکمہ صحت کو خط ارسال کردیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی جانب سے محکمہ صحت کو تحریری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں مردان کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی کا سامنا کرناپڑرہا یے تین مہینوں نے لوک پرچیز ادویات فراہم نہیں کررہا ہے ضلعی کے تمام ہسپتال، بی ایچ یوز، آر ایچ یوز اور ٹی ایچ یوز میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے ضلعی ہیلتھ آفیسر نے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو آگاہ کردیا مراسلہ کے مطابق چان بچانے والی ادویات کو جلد فراہم کیا جائے یا دوسرا حل نکالا چائے چان بچانے والی ادویات کو جلد فراہم کیا جائے یا دوسرا حل نکالا جائے۔