کراچی، محکمہ صحت عیدالفطر کے موقع پر موٹر سائیکل ویلنگ کیخلاف میدان میں نکل آیا

پچھلی عید الفطر پرصوبے میں 4455واقعات، حادثات رونما ہوئے ، 72 افرا د کی اموات واقع ہوئیں، 73 فیصد اموات موٹر سائیکل سواروں کی ہوئیں،اکیس افراد جان کی بازی ہارگئے،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شبینہ رضا

جمعرات 22 جون 2017 19:18

کراچی، محکمہ صحت عیدالفطر کے موقع پر موٹر سائیکل ویلنگ کیخلاف میدان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) محکمہ صحت عیدالفطر کے موقع پر موٹر سائیکل ویلنگ کے خلاف میدان میں نکل آئی اورعوام سے ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے اجتناب کرنیکی اپیل کی ہے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شبینہ رضا کا کہناتھا کہ پچھلی عید الفطر پرصوبے میں 4455واقعات/حادثات رونما ہوئے تھے جس میں 72 افرا د کی اموات واقع ہوئی ۔

ان سب حادثات میں سب سے زیادہ 73 فیصد اموات موٹر سائیکل سواروں کو پیش آئی جس میں اکیس افراد جان کی بازی ہارگئے ، عید کی خوشی میں نوجوان لڑکے موٹر سائیکل پر مختلف کرتب دیکھاتے ہیں جوکہ جان لیوا ثابت ہوجاتا ہے ان کا کہناتھا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور عوامی نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے پشاور میں 36 افراد زخمی ہوئے تھے ڈی جی ہیلتھ نے عوام سے ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے اجتناب کرنیکی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کے حوالیسے ان کا کہناتھا کہ ینگ ڈاکٹروں اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیںدونوں پارٹیاں مذاکرات کے زریعے مسئلہ حل کرن چاہتی ہیں بہت جلد دونوں کے درمیان مذاکرار کامیاب ہوجائینگے ۔

متعلقہ عنوان :