عیدالفطر پر ایمرجنسی پلان جار ی،ر یسکیواہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

جمعرات 22 جون 2017 19:18

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پہ ہوا جس میں ریسکیو 1122 نے عید الفطر کا ایمرجنسی پلان جاری کیا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں نماز کے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

ریسکیو 1122 کی جانب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو محافظ بھی اپنی ڈیوٹی دیں گے جن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے، اجلاس میں سیفٹی آفیسر کبیروالہ احمد اشرف، سیفٹی آفیسر میاںچنوں سہیل اختر، اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :