زکریایونیورسٹی اور اتارا یونیورسٹی ملائیشیا کے درمیان ایم اویو کی دستاویزات وائس چانسلر کو پیش

جمعرات 22 جون 2017 19:40

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اتارا یونیورسٹی ملائیشیا کے درمیان ہونے والے ایم او یو کی دستاویز چیئرمین سکول آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کو پیش کیں۔ تفصیلات کے مطابق اتار یونیورسٹی ا ملائیشیاء اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سکول آف اکنامکس کے درمیان باہمی مفاہمتی یادداشت پر دست خط کئے گئے جس کے تحت سکول آف اکنامکس اور اتارا یونیورسٹی ملائشیاء کے سکول آف اکنامکس کے درمیان طلباء اور اساتذہ کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھایا جائیگا․ اس کے تحت بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا اور اب ایک وفد ڈاکٹر عمران شریف چوہدری کی قیادت میں اتارا یونیورسٹی ملائیشیاء کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں دورہ بھی کرے گا․ جہاں باہمی تعاون پر مزید بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعمران شریف چوہدری اتارا یونیورسٹی ملائیشاء میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی نمائندگی کریں گے۔ اس باہمی تعاون کا دائرہ کار سکول آف اکنامکس کے بعد آئی ایم ایس اور کامرس تک بڑھایاجائیگا۔ اس پروقار تقریب میں بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر نے ڈاکٹر عمران شریف اور اس کی تمام ٹیم کی تعریف کی اور اس موقع پر وائس چانسلر کو ڈاکٹر عمران شریف نے شیلڈز بھی پیش کیں․ اس مو قع پر بیرونی یونیورسٹی کے آئے ہوئے مہمانان نے بھی تقریب میں شمولیت کی․ ان میں پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن یو ایم ٹی ، پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ، پروفیسر ڈاکٹر عاطف علی جعفری گجرات یونیورسٹی موجود تھے۔