عار ف والا، مسجد سے گھر جا تے ایک شخص اغواء، مقدمہ درج

جمعرات 22 جون 2017 19:40

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) مسلح افراد نے 38سالہ نمازی کو اغواء کرلیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 59/EBمیں سلمیٰ بی بی کا خاوند احمدیار مسجد سے نماز ادا کرکے موٹرسائیکل پرگھر جارہاتھا کہ 6 مسلح افراد اسے زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔