سرگودھا، سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، 9 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

جمعرات 22 جون 2017 19:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سہیل اکرام نے سینئر سول جج رائے افضال حسین کھرل ڈی دی پی پی عاطف محمودکے ہمر اہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا۔ اس موقع پر جیل گا ر د کے چا ک و چو بندد ستے نے انہیں سلا می د ی اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل میاں زاہد محمود اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، مظہر اقبال بھی تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے خواتین اسیران ،نو عمر اسیران کی بارکوں،سزائے موت کی بارکوں اور ہسپتال کا دورہ کیااوران کے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔مزید نو عمر وارڈر اور خواتین وارڈ میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث09 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :