سرگودھا، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی،10گرفتار

جمعرات 22 جون 2017 19:40

سرگودھا، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی،10گرفتار
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سرگودھاپولیس نے منشیات فروشوںا ورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے تین کلو چرس، شراب40بوتلیںا ورناجائز اسلحہ برآمدکرکے مزید10ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھلوال ملک عثمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھلروان حسین مہدی عمران نے نفری کے ہمراہ سالم انٹرچینج پر ناکہ بندی کے دورا ن کار نمبریLZT-6800کو روک کر چیک جس میں سوار مسماة قیصر بانواور ریاض احمد سکنائے اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی ،آصف اشرف سکنہ کمرشل اسٹریٹ DHA-4کراچی سے چرس2200گرام برآمد کرلی اس کے علاوہ تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے دلاور سکنہ نواب کالونی سے چرس1150گرام،تھانہ ساجد شہید پولیس نے مبشر سکنہ رحمان پلازہ سے چرس150گرام،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے سیف اللہ سکنہ منڈی بہاوالدین سے شراب40بوتل اور پسٹل30بورمعہ2گولیاں، سجاد سکنہ رتوکالا سے بندوق12بورمعہ2کارتوس،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے احمد خان سکنہ جلپانہ سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے جاوید سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ کینٹ پولیس نے آصف سکنہ لیاقت کالونی سے پسٹل30بور معہ2گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔