سرگودھا، یوم القدس کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری

جمعرات 22 جون 2017 19:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)یوم القدس کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار سیکورٹی انتظامات کی نگرانی جبکہ 780سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، یوم القدس کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلیاں کیلئے سیکورٹی پلان جاری نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں یوم القدس کے سلسلہ میں11ریلیاں نکالی جائیں گے ، یوم القدس کے موقع پر سخت حفاظت اقدامات کرتے ہوئے سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس میں 780سے زائد پولیس اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیںاور محافظ اسکواڈ گشت کریں گے ۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جو ہر آنے والی مشکوک گاڑی واشخاص کو چیک کرے گی ۔