اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے افسران اور سکولوں کے سربراہوں کا محاسبہ ہوگا،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 22 جون 2017 19:38

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے انڈیکٹرز کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہاہے،اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے افسران اور سکولوں کے سر براہوں کا محاسبہ ہو گا اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب کا سب سے زیادہ فوکس شرح خواندگی میں اضافہ اور کوالٹی ایجویشن کی بہتری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر خان ، ڈی ایم او حافظ عبدالمنان بیگ ، ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری مردانہ چوہدری اللہ رکھا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ وجہیہ انور اور محمد نواز کھرل کے علاوہ ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی حاضری کے علاوہ انتظامی افسران کے سکولوںکے دوروں،تعلیمی اداروں میں سہولیات،کچی کلاس میں داخلوں، بوسیدہ عمارات اور دیگر انڈیکٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آن لائن انرولمنٹ 201`7کے مطابق ضلع سرگودہا نے ٹارگٹ کے مقابلے میں 101-13فیصد داخلے کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سلانوالی عظمی رئوف سمیت انکی تین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز فوزیہ پروین ، شبانہ نورین اور رابعہ نزیر کو ڈپٹی کمشنر نے مجموعی طور پر پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ۔