آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،محکمہ موسمیات

جمعرات 22 جون 2017 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم ہزارہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،گوجرانوالہ ، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: بہاولپور(ائیرپورٹ64، سٹی05)، بہاولنگر16، گجرات11، ڈی جی خان01، کشمیر:مظفرآباد04، کوٹلی01، گلگت بلتستان: سکردو05، گلگت04، خیبرپختونخوا: کالام04، پٹن، کاکول، بالاکوٹ03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 47، تربت 45، پنجگور، دادو 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :