کمشنر لاہور ڈویژن اور کمشنر ساہیوال ڈویژن کی ایکس پاکستان رخصت منظور

کوثر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ بلدیات تعینات کر دیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پنجاب حکومت نے دو اعلیٰ افسران کی ایکس پاکستان رخصت منظور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی 4روزہ ایکس پاکستان رخصت اور کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ کی 5روزہ ایکس پاکستان رخصت منظور کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوثر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :