پنجاب حکومت اپنی مرضی سے تمام تر رولز کو ریلیکس کر کے عوام کے پیسے کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کر رہی ہے ‘عزیز الرحمن چن

جمعرات 22 جون 2017 19:10

پنجاب حکومت اپنی مرضی سے تمام تر رولز کو ریلیکس کر کے عوام کے پیسے کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی مرضی سے تمام تر رولز کو ریلیکس کر کے عوام کے پیسے کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کر رہی ہے امسلم لیگ (ن) نے شہنشاہیت پھیلا رکھی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کو پس پشت ڈال کر سڑکوں اور پلوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر شعبوں کی طرح صحت کے فنڈز بھی لاہور پر نچھاوڑ کرنے کے انکشاف پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے ہسپتالوں کا بجٹ جنوبی پنجاب کے بڑے ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کے بجٹ سے بھی دوگنا کر کے ناانصافی کی ہے۔ مسلم لیگ ن نے لاہور کو ہی پورا پاکستان سمجھ لیا ہے پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی مائوں جیسا سلوک کر رہی ہے جس سے جنوبی پنجاب کے رہنے والوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :