شہری عید کی چھٹیوں کے دوران گھر چھوڑنے کی صورت میں گھر کے اندر اور باہر روشنی کا انتظام کریں، ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد

چھٹیوں میں گھر جانے کی صورت میں مقامی پولیس افسر یا تھانہ کو آگاہ کریں تاکہ غیر موجودگی میں گھر کی حفاظت کی جاسکے،ساجد کیانی کی اپیل

جمعرات 22 جون 2017 19:10

شہری عید کی چھٹیوں کے دوران گھر چھوڑنے کی صورت میں گھر کے اندر اور باہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ایس ایس پی آپریشنزاسلام آ باد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایت پر زونل ایس پیز نے اسلام آ باد کے معزز شہر یو ں کے لیے ایک خصوصی پیغا م پمفلٹ کی صورت میں جا ری کیا ہے ، اس پمفلٹ کو ایس پی سٹی زون شیخ زبیر احمد نے خصوصی طو ر پر تر تیب دیا ہے۔ اسلام آ باد پولیس شہر یو ںکے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ مصروف عمل ہیں اس سال بھی ہمیشہ کی طر ح عید الاضحی کے لیے حفا ظتی انتظا ما ت کئے گئے ہیں ان حفا ظتی اقداما ت کو مو ثر بنا نے اور بہتر نتا ئج کے لیے شہر یو ں کا ازحد ضر وری ہے عید کے موقع پر شہر یو ں کی بڑ ی تعداد چھٹیا ں گزارنے شہراپنے آ با ئی گا ئو ں کو چلے جا تے ہے ہیں جس کے نتیجہ میں چوری کی وارداتو ں کے امکا نا ت بڑ ھ جا تے ہیں اس سلسلہ میں اسلام آ باد نے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے مناسب سیکو ر ٹی انتظا ما ت تشکیل دیئے ہیں لیکن شہر یو ں کے تعاون کے بغیر اس امر کا حصول مشکل ہے اس سلسلہ میں شہر یوں سے اپیل کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیو ں کے دوران گھر چھو ڑ نے کی صورت میں گھر کے اند ر اور با ہر روشنی کا انتظا م کر یں اگر ہو سکے تو کو ئی ملازم گھر چھو ڑ کر جا ئیں جو ان کی غیر موجو د گی میں حفا ظت کر سکے ۔

(جاری ہے)

شہر ی اپنی قیمتی اشیا ء مثلا جیو لر ی ، کیش وغیر ہ کسی لا کر میں کسی کی حفا ظت میں دے کر جا ئیں ، گھر میں ہر گز نہ چھوڑ ئیں، گھر چھو ڑ نے سے پہلے دروازوں کی چٹخیا ں اور تا لے ضروری چیک کر یں اور مین گیٹ کو با ہر کے بجائے اندرسے لاک کر یں اپنے اخبا ر فروش کو بتا ئیں کہ ان کی غیر مو جو د گی میں اخبا ر نہ پھینکے ، اپنی محلہ کمیٹی کے ذریعے سٹر یٹ گا ر ڈ کا بند و بست کر یں ، چھٹیو ں میں گھر جا نے کی صورت میں اپنی مقامی پولیس آ فیسر یا تھا نہ کو آ گا ہ کر یں تا کہ و ہ آ پ کی غیر مو جو د گی میں گھر کی حفا ظت کر سکیں، کسی بھی مرد یا عورت کو گھر یلو ملازم یا ڈرائیو ر رکھنے سے پہلے اس کے دو عدد فوٹو گر اف ، شنا ختی کا ر ڈکی کا پی اور فنگر پر نٹس متعلقہ تھا نہ میں جمع کر ائیں ۔

شہر میں جر ائم کے سدبا ب کے لیے شہر یو ں کا فرض بنتا ہے کہ وہ گر دو نو اح پر نظر رکھیں اور اگر ان کے پڑو س میں کو ئی ایسا شخص یا فیملی جس کی حر کا ت و سکنات مشکو ک ہو ں تو فورا متعلقہ تھا نہ یا ریسکیو 15پر اطلا ع دیں ، اسلام آ با د پو لیس شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیا ر ہے اور شہر یو ں سے تعاون کی اپیل ہے ۔یہ پیغا م آئی ٹی پی ریڈ یو ایف ایم 92.4پر بھی نشر کیا جا ر ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :