نشئی شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، چھریوں کے وار ، سر کے بال بھی کاٹ دیئے

طیبہ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا

جمعرات 22 جون 2017 18:37

نشئی شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، چھریوں کے وار ، سر کے بال بھی کاٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) لاہور میں نشئی شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال بھی کاٹ دیئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ شوہر بابر نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی 28سالہ طیبہ کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور چھریوں سے وار بھی کئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے سر کے بال کاٹ دئیے۔ طیبہ کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بابر نشئی ہے اور اکثر بیوی سے لڑائی کرتا رہتا ہے۔طیبہ کے گھر والوں نے اس کے شوہر اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سبزازار میں درخواست جمع کرائی جس پر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :