ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا ٹاہلی چوک،بھلوال اور کوٹمومن کے رمضان بازاروں کا دورہ

جمعرات 22 جون 2017 19:07

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب الطاف ایزد خان نے گزشتہ روز ٹاہلی چوک رمضان بازار کے علاوہ بھلوال اور کوٹمومن کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ممبر بورڈ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال الطاف حسین انصاری اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن عفت النساء تحصیلدار رانا غلام مصطفی اور دیگر ریونیو آفیسر ز اور مارکیٹ کمیٹی کا سٹاف بھی موجود تھا۔

الطاف ایز د خان نے رمضان بازاروں میں قائم کئے گئے ایک ایک سٹال پر جا کر اشیائے ضرورت کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لینے کے علاوہ صارفین سے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میںفروخت ہونے والی اشیائے کے ریٹس اور کوالٹی میں فرق کے بارے میںسوالات کئے ۔ صارفین نے حکومت کے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں ضروریات زندگی کی اشیائے صرف سستی بلکہ انکی کوالٹی بھی عمدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :