کل پنجا ب مقا بلہ تحریر نو یسی کا انعقاد کیا جارہاہے،خاور اقبال وڑائچ

جمعرات 22 جون 2017 19:07

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سرگودہا آرٹس کو نسل کیپٹن(ر) خاور اقبا ل وڑائچ نے بتا یا ہے کہ پنجاب آرٹس کو نسل لا ہو ر کے زیر ِاہتما م تخیلا تی صلا حیتوں کے اظہا ر کیلئے چیلنج کُل پنجا ب مقا بلہ نو یسی2017ء اردو زبا ن میں تحر یر کا صوبا ئی سطح پر مقا بلہ کا انعقا د کر وا رہی ہے، مقا بلہ کے بعد 10انعا م یا فتہ کہا نیو ں کو کتا ب کی صورت میں مر تب کیا جا ئے گا، دلچسپی رکھنے والے لکھا ریو ں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی تحریر اردو زبا ن میں 4جولا ئی 2017ء تک سرگودہا آرٹس کو نسل کے دفتر یا ہا رڈ کا پی کی صورت میں پنجاب آرٹس کو نسل کے شعبہ ادب53شا دما ن 11 لا ہو جبکہ سا فٹ کا پی کی صورت میں بھجو ائی جا سکتی ہیں۔