ضلعی انتظامیہ نے موسم برسات کے دوران تہہ خانوں کی کھدائی پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 22 جون 2017 19:07

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ نے مون سو ن سیزن کے آغاز اور موسم برسات کے دوران شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پلازوں ، کمرشل یونٹس اور مکانات وغیرہ کی تعمیر کیلئے تہہ خانوں کی کھدائی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تاکہ بارشوں کا پانی ان تہہ خانوں میں جمع ہو کر کسی جانی یا مالی نقصان کا باعث نہ بن سکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ نے موسم برسات کے سلسلہ میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گٹروں اور نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور گہرائی میں کسی بھی قسم کی کھدائی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام موسم برسات کے دوران وبائی امراض اور موسمی بیماریوں سے بچنے کیلئے پانی ابال کر استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر گٹر پر ڈھکن نہ ہو ، واٹر سپلائی لائن لیک کر رہی ہو یا سیوریج اوور فلوہو رہا ہو تو فوری طور پر اس کی اطلاع واسا کے قریبی شکایات سیل یا شکایات مراکز کو دی جائے۔

متعلقہ عنوان :