واسا نے موسم برسات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا

جمعرات 22 جون 2017 18:32

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی نے موسم برسات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم جبکہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سروسز واسا کو فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے ،واسا ترجمان نے بتا یاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایمر جنسی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور ڈائریکٹر آپریشن ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ان کا نگران مقرر کیا گیا ہے ،انہوںنے بتایا کہ ایمر جنسی کیمپوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کیمپس میں مطلوبہ عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے جن کی نگرانی ایم ڈی واسا خود کریں گے،انہوںنے بتا یا کہ تمام اہلکاروں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :