آسٹریلیا میں عیدالفطر 25 جون کو منانے کا اعلان

جمعرات 22 جون 2017 18:32

آسٹریلیا میں عیدالفطر 25 جون  کو منانے کا اعلان
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے ملک بھر میں عیدالفطر 25 جون بروز اتوار کو منانے کا اعلان کر دیا،پاکستان میں عید پیر کو ہونے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اتوار 25 جون کو عیدالفطر منانے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عیدالفطر منانے کا فیصلہ امام کونسل میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ماہر فلکیات کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا۔خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب سمیت 33 مسلم ممالک میں 27 مئی سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔ یہ تمام ممالک ماہ صیام کیلئے سعودی عرب کی تقلید کرتے ہیں۔ اگر 24 جون ہفتہ بروز ہفتے کو شوال کا چاند نظر آ گیا تو ان ممالک میں 29 روزے ہونگے اور عید اتوار کو منائے جائے گی تاہم اگر 30 روزے پورے ہوئے تو عیدالفطر کا آغاز 26 جون بروز پیر سے ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 24 جون کو ہی نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :