جاوید ہاشمی باغی نہیں داغی ہیں عدلیہ کے خلاف واویلا بے بنیاد ہے ،صاحبزادہ حامد رضا

جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی ملکی سیاست میں جدت اور شدت آنے والی ہی․چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 18:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ․چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی باغی نہیں داغی ہیں عدلیہ کے خلاف واویلا بے بنیاد ہے جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں قرار دادیں منظور کی جائیں گی ملکی سیاست میں جدت اور شدت آنے والی ہے پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے دہشت گردی کم ہو گیشریف خاندان کا سیاسی کیریئر کریش ہو نے والا ہے وزراء کے خوشامدی بیانات وفاداری نہیں دکانداری ہے پاناما کیس نے سدا بہار حکمران خاندان کے کڑاکے نکال دیئے ہیں ن لیگ وفاق کی علامت نہیں بلکہ صرف پنجاب کی پارٹی ہے امریکہ شام میں دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے امریکہ کا ہدف داعش نہیں بشار الاسد ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا تشدد قابل مذمت ہے کرپٹ حکمران ملک سے فرار ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں اس لئے شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں پاناما کیس پر حکمران خاندان کی ہر دلیل دو نمبر ہے حکومت کی عدلیہ مخالف مہم خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے پاناما زدہ حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔

متعلقہ عنوان :