طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث28پروازیں متاثر‘متعدد منسوخ کردی گئیں

لندن سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 758 اورمانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز710 منسوخ کردی گئی

جمعرات 22 جون 2017 19:06

طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث28پروازیں متاثر‘متعدد  منسوخ کردی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث28پروازیں متاثر‘متعدد پر وازیں منسوخ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 758 اورمانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز710 منسوخ کردی گئی ، سلالہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 236اورلاہور سے سلالہ جانیوالی پرواز پی کے 235 منسوخ کردی گئی ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 264 اورلاہور سے ابو ظہبی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 430 منسوخ کردی گئی۔

کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 316اورلاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 317 منسوخ کردی گئی اسلام آباد سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 655اوراسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 654 منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312اورلاہور سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 منسوخ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :