پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، چوہدری نثار

دونوں ملکوں کی تزویراتی دوستی ناگزیر ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجاپاکسے کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 19:06

پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، چوہدری نثار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ اور علاقائی پلیٹ فارموں کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی شرکت داری اہم ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجاپاکسے نے وفد کے ہمراہ چوہدری نثار علی سے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے اور خطے میں بالادستی کے عزائم ناکام بنانے کیلئے دونوں ملکوں کی تزویراتی دوستی ناگزیر ہے ۔سری لنکا کے سابق صدر راجا پاکسے نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔