مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں نے عمران خان کی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے، سی پیک منصوبے کے تحت ملک بھر میں پاور پلانٹس لگ رہے ہیں ، 2018ء میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی،ملک سجاد
جمعرات 22 جون 2017 19:05
(جاری ہے)
ملک سجاد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سیاستدان جو پہلے کپتان عمران خان کی نظر میں کرپٹ مافیا تھے اب تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پاک ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھناچھوڑ دیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست الزام تراشی اور دھرنے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کیلئے نت نئے منصوبے بنا رہی ہے،آئندہ الیکشن میں نہ صرف پیپلزپارٹی کا صفایا ہوجائے گا بلکہ ملک کے غیوراور باشعور عوام تحریک انصاف کو بھی بُری طرح مستردکردے گی اور آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی۔ مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ سازشی عناصر اگر ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے نہ اٹکاتے تو آج پاکستان ترقی کے کئی سنگ میل طے کرچکا ہوتا،سازشی عناصر کو ماضی میں بھی شرمندگی ہوئی آئندہ بھی انہیں سبکی کا سامنا کرناپڑے گا۔چیئرمین ملک سجاد نے نے کہاکہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے سے لے کر معاشی قوت بنانے تک کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا تسلسل جاری رہے گا اور 2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.