اوستہ محمد دوقبائل میں تصادم، ایک شخص ہلاک ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

جمعرات 22 جون 2017 19:02

جعفرآباد۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد دوقبائل میں تصادم ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میںدوقبائل میں اچانک تصادم ہواجس کے نتیجے میں محمدمٹھل نامی شخص جاںبحق جبکہ جبکہ حاجرہ بی بی ،سونا خان اوراسد زخمی ہوگئے۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہنچ کر لاش اورزخمیوں کوفوری طورپرمقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں زخمیوں کوطبی امداددی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :