عید کے موقع شہریوںکو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم آزاد کشمیرکی انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات

جمعرات 22 جون 2017 19:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عید کے مواقعے پر آزادکشمیر کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں گزشتہ روز وزیراعظم آزادکشمیر نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوے ھدایات دیتے ھوے کہا کہ شکایات ہیں کہ عید کے موقعے پر ٹرانسپورٹ مافیا شہریوں سے من مانے کرائے وصول کرتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں اس لیے انتظامیہ کراے نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے وزیراعظم نے مزید ھدایت کی کہ انتظامیہ دیگر علاقوں سے آنے والے ریاستی باشندوں کو بھی بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں کے کراے نامہ حاصل کرے اور کراے ناموں کے مطابق ہی کرایہ وصولی کو یقینی بنایا جاے وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ عید کے مواقعے پر زاہد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے انکے روٹ پرمنٹس منسوخ کیے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ مسافروں کی شکایات سنیں اور شکایات کا ازلہ کریں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ضلعوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے آفسیران اور اہلکاران کی ذمہ داری لگائی جاے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنے ضلع میں کرایے ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی شکایات سنیں اور شکایات کے ازالہ کے لیے فوری اقدامات اٹھاہیں۔

متعلقہ عنوان :