بیرسٹرسلطان نے 27 جون کو دی ہیگ میں نریندر مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا

جمعرات 22 جون 2017 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے 27 جون کو ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں بھی بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے انھوں نے ہالینڈ میں کشمیر سینٹر ہالینڈ کے ڈائریکٹر ذیب خان کو ہدایت کی ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خود عید کی وجہ سے ہالینڈ نہیں آسکیں گے لہذا دی ہیگ میں چونکہ عالمی عدالت انصاف بھی ہے اور بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف کا سہارا لیا ہے میرا حکومت پاکستان پر بھی دبائو ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا کیس انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جائے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں خود8 جولائی کو ہمبرگ جرمنی میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر جی 20 کانفرنس کے موقع پر مظاہرے میں شرکت کرونگا۔مودی 27 جون کو دی ہیگ آرہا ہے مودی جہاں بھی جائے گا ہم اسکے خلاف مظاہرے کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کی مزمت اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :