آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی پولیس کو وارننگ جاری کردی

تمام ایس ایچ اوزکی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہورہی ہیں کام نہ کرنے والے افسران کو اب عہدوں سے ہٹایا جائے گا،اے ڈی خواجہ

جمعرات 22 جون 2017 18:26

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی پولیس کو وارننگ جاری کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو اسٹریٹ کرائمز اور منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈان کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کریک ڈاؤن آپریشن کی ہدایت جاری کردی ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوزکی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہورہی ہیں کام نہ کرنے والے افسران کو اب عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ وارننگ کے بعد کام نہ کرنے والیافسران کے خلاف کارروائی ہوگی اس لیے تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں گشت بڑھائیں اور اسٹریٹ کرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں سندھ پولیس کے دربارکے انعقاد پر بھی کہی جہاں آئی جی سندھ نے دربارمیں موجود تمام افسران سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی اورجن تھانیداروں کے خلاف ایجنسیز نے شکایات کی تھیں ان کوتنبیہ کی گئی جب کہ سی ٹی ڈی افسرراجہ عمر خطاب اور ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کے کام کیتعریف کی گئی۔خیال رہے رواں ماہ جہاں شہری عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جس کے لیے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے قطاریں لگی ہوئی ہیں وہاں جرائم پیشہ افراد آزادانہ طور پر شہریوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف ہیں چنانچہ صرف اس ماہ میں درجن سے زائد شہری مزاحمت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :