نیب نے ملک کو کرپشن فری بنانے اور بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی کامیاب اور مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے، گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر مؤثر انداز میں ادا کر رہے ہیں، ہر کیس کا فیصلہ میرٹ پر اور بغیر اثر و رسوخ کے ہوگا
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 22 جون 2017 18:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو2014 ء کے مقابلہ میں 2017ء کے اس عرصہ کے دوران دوگنا شکایات، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن موصول ہوئی ہیں، گزشتہ تین سال کے دوران اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام شعبے اور افسران بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر مؤثر انداز میں ادا کر رہے ہیں۔
شکایات میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا معتبر اداروں نے اعتراف کیا ہے۔ پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 42 فیصد لوگ نیب جبکہ 30 فیصد لوگ پولیس اور 29 فیصد لوگ سرکاری افسران پر اعتماد کرتے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسپشن انڈیکس کی حالیہ رپورٹ میں 126 ویں سے 116 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم اور مشال پاکستان کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی انڈیکس میں پاکستان 126 ویں سے 122 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان نے نیب کی کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے نیب نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھرکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 45 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اور علاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمہ سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاء کی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا مؤثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نظام کے کام کے طریقہ کار سے متعلق راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ایم ای ایس پر مؤثر عملدرآمد کیلئے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے تک کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ معیار اور یکسانیت کو یقینی بنانے اورسینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے انویسٹی گیشن افسران کیلئے معیاری طریقہ کار کا نظام وضع کیاگیا ہے۔ نیب نے ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن اور لیگل کنسلٹنٹ پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے باعث نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ نیب کا کوئی بھی افسر تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک کو کرپشن فری بنانے اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.