انڈس ہائی وے پرکوچ اور ٹرالرمیں تصادم ،6افرادجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 17:04

انڈس ہائی وے پرکوچ اور ٹرالرمیں تصادم ،6افرادجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے
بنوں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء): بنوں کے قریب انڈس ہائی وے پرکوچ اور ٹرالرمیں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں6افرادجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بنوں کے علاقے میں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثے میں 6افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسافرکوچ پشاور سے لکی مروت جارہی تھی کہ بنوں کے قریب انڈس ہائی وے پرٹرالرسے ٹکراگئی۔جس کے نتیجہ میں 6افرادجاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ریسکیوٹیموں نے زخمی مسافرکوبنوں ہسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس نے حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔