لیگی رہنماؤں کی وفاقی وزیر مریم نواز کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت

پی ٹی آئی والے اپنی اصلیت پر آ گئے ہیں پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ سیاسی پارٹی نہیں مافیا اور گروہ ہے‘پرویز ملک/ عمران نذیر

جمعرات 22 جون 2017 18:14

لیگی رہنماؤں کی وفاقی وزیر مریم نواز کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم نواز کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنی اصلیت پر آ گئے ہیں ،ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک مافیا اور گروہ کا نام پی ٹی آئی ہے جو کہ غنڈا گردی پر اتر آیا ہے۔

انہیں ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ایک عورت پر حملے کی کوشش انتہائی مذموم حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان میں ہم مثبت انقلاب چاہتے ہیں تو غریب کو اس کی دہلیز تک انصاف فراہم کرنا ہوگا ،لیگی قیادت اسی حوالے سے ایک انفراسٹرکچر تیار بنار ہی ہے جس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

وہ گذشتہ روزلاہور پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،ڈاکٹر اسد اشرف،سید توصیف شاہ،عامر خان،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 2017ء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا، اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب پورا ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہتے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :