ْھنگو،محکمہ انٹی کر پشن کی کا میاب کارروائی ،ایک اور کر پٹ ٹولہ حکومتی شکنجے میں پھنس گیا

جمعرات 22 جون 2017 18:13

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)محکمہ انٹی کر پشن کی کا میاب کا رروائی ایک اور کر پٹ ٹولہ حکومتی شکنجے میں پھنس گیا ۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شاہو خیل کے سالانہ تر قیاتی فنڈز کی70 لاکھ روپے میں 40لاکھ کی ہیر اپھیری کا راز فاش ٹھیکدار سمیت سی اینڈ ڈبلیو کے تین افسران کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تھانہ انٹی کر پشن ہنگو میں شاہو خیل گرلز مڈل سکول کے تعمیراتی مرمتی منصوبے کے 70تا 80لاکھ روپے کے خطیر سالانہ ترقیاتی فنڈز میں بے قاعد گیوں کا انکشاف ہو نے پر ٹھیکدار سید ابن علی ،سابق ایکسین سی اینڈ ڈبلیو محمد شاہ ،سابق SDOفضل کریم اور سب انجنئیر بشیر حسین کو آپسکی ملی بھگت سے نا قص میٹریل کا استعمال کر تے ہوئے 40,26876روپے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا درج شدہ ایف آئی ار لیٹر نمبر 10196 ACE کے مطابق نا مزد ملزمان کی ملی بھگت سے مذکورہ رقم 4Th رننگ بل ظا ہر کی گئی اور حکومتی خزانے کو 40لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا اس حوالے سے سر کل آفیسر ہنگو ملک جان دیگر ذمہ داران کے مطابق کہ نا مزد ملزمان کی فوری گر فتاری کے لئے محکمہ انٹی کر پشن کی کو شش جا ری ہیں ۔

اور جلد ملزمان کو انصاف کے کٹہر ے میں لا کھڑا کیا جا ئیگا۔