ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو فی الفور واپس لیاجائے‘میاں مقصود احمد

حکمرانوں نے مہنگائی کاتحفہ دیکرعید الفطرکی خوشیوں کوماندکرکے رکھ دیا ہے‘امیرجماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 22 جون 2017 18:13

ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو فی الفور واپس لیاجائے‘میاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ایف بی آر کی جانب سی441اشیاء کو پرتعیش قراردے کر ان کی درآمد پر ڈیوٹی میں مختلف شرحوں سے اضافہ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کرنا قابل مذمت ہے،اس فیصلے سے مہنگائی کاطوفان برپا ہوگااوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوجائے گاجس سے غریب عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی،دیہی،مکھن،پنیر،ٹوتھ پیسٹ،پھلوں،زیتون،گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی10سے بڑھاکر25فیصد کرنا تشویش ناک ہے،عید الفطرسے محض چنددن پہلے نئی قیمتوں کااطلاق حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کامظہر ہے،ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو فی الفور واپس لیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عیدکی خوشیوں کو ماند کردیا ہے۔لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔حکمرانوں کو عید جیسے تہواروں پر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے کہ معاشرے کاہر طبقہ برابری کی سطح پر مذہبی تہواروں کومناسکے۔عید کاتہوارہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر چلنے اوراپنی خوشیوں میں کم وسیلہ لوگوں کو شامل کرنے کا حکم دیتاہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکمران مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستانی زرمبادلہ کے بارے میں غلط اعدادوشمارجاری کرنے پر آئی ایم ایف کی تشویش دراصل حکمرانوں کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کرنے کی مترادف ہے۔

اگر ملک میں زرمبادلہ کے زخائرفی الواقع آسمان کو چھورہے تھے تو پھر3ارب ڈالرکے غلط اعدادوشمارجاری کرنے کی کیاضرورت تھی ۔جون2017میں یہ ذخائر18.5ارب ڈالر ہونے چاہئیں تھے جو صرف15.3ارب ڈالر ہیں۔ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔رہی سہی کسر حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں نے پوری کردی ہے۔حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عوام میں شدیدمایوسی پھیل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :