معدنی ذخائر کی لیزز کے اجراء میں سفارش، اقربا پروری برداشت نہیں کی جائے گی‘چوہدری شیر علی خان

مارکیٹ کے مقابلے میں غیر حقیقی ریٹس پر نظرثانی کرکے انہیں تبدیل کیا جائے‘ وزیر معدنیات کی ہدایت

جمعرات 22 جون 2017 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ معدنی ذخائر کے کاروباری استعمال کے لئے لیز اور لائسنس جاری کرنے میں کسی قسم کی سفارش اور اقرباپروری برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ٹھیکے میرٹ، شفافیت اور محکمانہ قواعد وضوابط کے مطابق دیئے جائیں گی-یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل مائنز میاں ابرار احمد، ایڈیشنل سیکرٹری مائنز مریم کیانی او دیگر افسران نے شرکت کی- ڈائریکٹر لائسنسنگ ظفر جاوید ملغانی نے اجلاس کے شرکاء کو لیزز کے نئے ریٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے میں معدنی ذخائر کے حامل شہروں میں نئے سال کی لیزز جاری کرنے کے معاملات پر غور کیا گیا- صوبائی وزیر چوہدری شیر علی نے کہا کہ نئی لیزز جاری کرنے کے عمل میں محکمانہ قواعد و ضوابط کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائی- انہوں نے ہدایت کی کہ جن معدنی ذخائرکی لیزز کے ریٹس مارکیٹ ریٹس کے مقابلے میں غیرحقیقی ہیں ان پر نظرثانی کرتے ہوئے ان میں تبدیلی کی جائی- انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب معدنی وسائل سے مالامال ہے تاہم یہ معدنیات قوم کی امانت اور قومی دولت ہیں- ان کے استعمال میں دیانتداری اور شفافیت کو اپنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :