ْسی سی پی اوکا علماء کرام سے نماز جمعہ میںہوئی فائرنگ سے متعلق خصوصی خطابات کرنے کی اپیل

جمعرات 22 جون 2017 18:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے علماء کرام سے نماز جمعہ میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی خطابات کرنے کی اپیل کی ہے ‘ہوائی فائرنگ ایک غیر اخلاقی فعل ہے ‘ اپنے چند لمحوں کے خوشی کیلئے دوسروں کے جانوں سے نہ کھیلا جائے ‘ آپکی بندوق سے نکلی ہوئی گولی کسی بھی انسان کی جان لے سکتی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان نے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں سرکلز کے ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہے کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک اور انسانی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام تروسائل برئوے کار لائیں اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام سے جمعہ کے خطبات میںہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے خصوصی تقاریر کرنے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے بازاروں میں پمفلٹ اور اہم مقامات پر بینرز کے ذریعے ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے آگاہی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی۔ انہوں نے کہاکہ ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور غیر اخلاقی فعل ہے اسلئے چاند رات پر فائرنگ سے گریز کریں ۔سی سی پی او نے ایس ایچ او ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ۔سی سی پی او محمد طاہر خان نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :