پاکستان کی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کار بم دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 22 جون 2017 18:04

پاکستان کی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کار بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان نے جمعرات کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہلمند میں کابل بنک برانچ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 29سے زائد افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام نے دہشت گرد حملے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت،عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :